Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ اور خلیجی ممالک میں آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات

ریاض میں اجلاس کی صدارت وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کی ( فوٹو:اخبار 24)
برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان آزاد تجارت معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والی ٹیم کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کی زیر صدارت ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اجلاس کا مقصد فریقین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کی تیاری ہے۔
یہ راؤنڈ 17 سے 28 جولائی کے درمیان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔  
مذاکرات کا ایک حصہ ورچول ہوگا اور جبکہ دوسرا لندن میں فریقین کے وفود کی موجودگی میں ہوگا۔ 

شیئر: