بھوپال ۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی میں سرکار کے زیر انتظام اجتماعی شادی کی تقریب میں سرکاری اسکول کے اساتذہ کو گھروں سے کھانا لانے اورمیزوں پرلگانے پر مجبور کردیا گیا۔جب اساتذہ نے احتجاج کیا تو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی تقریب میں آمد سے قبل ان سے یہ ڈیوٹی واپس لے لی گئی۔ریاست کے وزیر تعلیم نے اس واقعہ پر رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 400اساتذہ کو اس ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا۔حیرت کی بات ہے کہ انہیں تحریری احکام دیئے گئے تھے اور انہیں واضح طورپر بتایا گیاتھا کہ کون سا کھانا انہیں لگانا ہے۔ کسی استادسے کہا گیا کہ پوریاں کسی سے دال کسی سے چاول اور سبزی منگوائی گئی۔اساتذہ کی اکثریت نے تو ’’ویٹرز‘‘کا بھی کام کیا۔تقریب میں 290جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی تھیں۔ ایک استاد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ویٹرز بننا ہمارے وقار کے منافی ہے۔