Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونیئر کرسٹیانو کی سعودی لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

تصویر میں جونیئر کرسٹیانو اپنی دادی کے سر پر بوسہ دے رہا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی النصر کلب میں پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر کرسٹیانو کی سعودی لباس میں اپنی دادی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونیئر کرسٹیانو سعودی لباس میں اپنی دادی کے سر پر بوسہ دے رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’جونیئر کرسٹیانو سعودی معاشرے کا حصہ بن گیا ہے اور یہ تصویر یہ ظاہر کررہی ہے‘۔ 
یاد رہے کہ بارہ سالہ جونیئر کرسٹیانوکی تصاویراس سے قبل بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوتی رہی ہیں۔ ریاض منتقل ہونے کے چند ماہ کے اندر یہاں کی نئی زندگی کو پوری طرح اپنا لیا ہے۔
چند روز قبل ایک دوست کے ساتھ عربی زبان میں بولتے ہوئے سنا گیا تھا۔ ایک دوست نے جب خیریت دریافت کی تو جونیئر کرسٹیانو نے الحمد للہ کہہ کر جواب دیا۔ 
اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز نے سٹوریز شیئر کیں جس میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیاں الانا اور بیلا عربی میں بات کر رہی تھیں۔
ایک سٹوری میں الانا نے ہفتے کے دنوں کے نام عربی میں سنائے۔

شیئر: