Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں پاکستانی یونیفارم اور ترانہ گانے پر مقدمہ

سری نگر۔۔۔پلوامہ ضلع میں کشمیری اسکول کے بچوں نے کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی طرح کی نہ صرف یونیفارم پہنی بلکہ آزاد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا۔جموں کشمیر پولیس نے کرکٹ میچ کرانے والے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پلوامہ کے ایس پی چوہدری اسلم نے کہا کہ تقریب کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے یہ کارروائی ایک وڈیو کلپ دیکھنے کے بعد کی ہے۔ایس پی کا کہنا تھا کہ اس وڈیو کی تصدیق کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔ایک وڈیومیں دکھایا گیا کہ شائننگ اسٹار پامپور اور پلوامہ ٹائیگرز کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے پہلے آمنے سامنے کھڑے ہیں اور آزاد کشمیر کا ترانہ سنایا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں مقتول کمانڈر برہان وانی کی ہورڈنگز لگائی گئی تھی۔

شیئر: