سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں البطحا حرض روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر، شہری دفاع اور روڈ سیکیورٹی فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کی ہیں۔
مشرقی ریجن گورنریٹ نے بتایا کہ’ ایک گاڑی میں سات افراد پر مشتمل خاندان سوار تھا جبکہ دوسری گاڑی میں بارہ افراد سفر کررہے تھے‘۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔
گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی دیکھ بھال کریں اور انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔