Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی دھوکہ دہی کے جرم پر معافی مل سکتی ہے؟ 

متعلقہ حکام کو مطلع کرنے کی صورت میں معافی مل جاتی ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’سعودی قانون میں ہے کہ اگر کوئی شخص مالیاتی دھوکہ دہی کے جرم کا ارتکاب کرکے متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دے تو ایسی صورت میں اسے معافی مل جاتی ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’مالیاتی دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کے انسداد کے قانون میں یہ گنجائش ہے کہ اگر مالیاتی دھوکہ دہی کا مرتکب متعلقہ حکام کو مطلع کرے تو ایسی صورت میں اسے معافی مل جاتی ہے جبکہ واردات سے نقصان نہ ہوا ہو یا اس کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آ جائے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’متعلقہ عدالت ایسے کسی بھی شخص کو قانونا معافی دے سکتی ہے جس نے متعلقہ حکام کو اطلاع ملنے سے قبل اور ممکنہ نقصان پہنچنے سے پہلے اس کی اطلاع دی ہو‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں مزید کہا کہ ’اگر واردات کی اطلاع متعلقہ حکام کو بعد میں دی گئی ہو تو ایسی صورت میں اطلاع دینے والے کو معافی صرف اس صورت میں ملے گی جبکہ اس کی رپورٹ پر دیگر افراد گرفتار کر لیے جائیں‘۔ 

شیئر: