منشیات کے جرائم کی شروعات پر بھی سزا ہے: پبلک پراسیکیوشن
نشہ آوراشیا کے خطرات سے خبردار کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جارہی ہے(فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ منشیات کے جرائم کی شروعات پر بھی سزا مقرر ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب میں انسداد منشیات قانون کے تحت نشہ آور اشیا کے کسی بھی جرم کی شروعات کرنے والے کو مکمل جرم پر مقرر قید اور جرمانے کی نصف سزا دی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں نشہ آوراشیا کے سنگین خطرات سے رائے عامہ کو خبردار کرنے کے لیے پورے ملک میں آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔
نشہ آور اشیا کی سمگلنگ، کاروبار اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے خلاف سیکیورٹی آپریشن کیے جارہے ہیں۔ مہم کے دوران متعدد افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکار سعودی عرب کے امن و امان اور نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور اس کے کاروبار میں ملوث نیٹ ورک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔