Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ شریفہ کی زیارت کےلیے پرمٹ لازمی ہے، وزارت حج وعمرہ

پرمٹ پردرج وقت کی پابندی کرنا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے مسجد نبوی میں روضہ رسول اکرم ﷺ کی زیارت کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ ’نسک پورٹل‘ سے پرمٹ کے اجرا کی شرط برقرار ہے۔
’روضہ شریفہ ‘ کی زیارت کے لیے آنے سے قبل ’نسک ‘ پورٹل سے پرمٹ جاری کرانا لازمی ہے ۔ پرمٹ پردرج شدہ وقت کی پابندی بھی کرنا اہم ہے۔
سبق نیوز نے وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے جاری انتباہی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو اورنہ ہی انکا ایسے افراد سے قریبی رابطہ ہو جو کورونا میں مبتلا ہوں۔
زیارت روضہ شریفہ کے حوالے سے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ زیارت کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اب پرمٹ حاصل کرنا لازمی نہیں۔

کورونا میں مبتلا افراد کو پرمٹ جاری نہیں کیاجاتا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی باتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مسجد نبوی آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے ’ نسک ‘ پورٹل سے پرمٹ جاری کرائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: