Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کی ادائیگی کے لیے نسک اور توکلنا سے اجازت نامہ ضروری

’اجازت نامے کے بغیر عمرے کی ادائیگی ممکن نہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر عمرے کی ادائیگی کی اجازت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے سکریٹری اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ ’عمرہ ادا کرنے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ اجازت نامہ حاصل کریں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامہ نسک اور توکلنا ایپ کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
’عمرے کے لیے مناسب وقت بک کرتے وقت حرم میں بھیڑ کو ملحوظ رکھنا چاہئے‘۔

شیئر: