Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف ممالک کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کی مہم

پاکستان میں بھی ضرورت مند افراد میں اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان میں جنگ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے گزشتہ روز 11 ٹن اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سوڈان کی کمشنری کسلا میں شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے گزشتہ روز 11 ٹن 565 کلوگرام اشیائے خورونوش کے پیکٹس ضرورت مندوں میں تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کی جانے والی اشیائے خورونوش میں کھانا پکانے کا تیل، چاول ، خشک دودھ اوردیگر ضروری اشیا شامل تھیں جن سے ایک ہزار 77 افراد مستفیض ہوئے۔
دریں اثنا مرکز کی جانب سے دیگر ممالک جن میں شام ، یمن اورپاکستان بھی شامل ہے کے ضرورت مند افراد میں بھی امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔

شیئر: