Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرغیزستان کے صدر کی روضہ رسول پر حاضری

ایئرپورٹ سے اعلی سعودی عہدیداروں نے رخصت کیا۔ (فوٹو عاجل)
کرغیزستان کے صدر دادیر جباروف نے جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبوی شریف کی زیارت کی۔
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق کرغیزستان کے صدر خلیجی تعاون کونسل اور وسطی ایشیا کے ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچے تھے۔
کرغیزستان کے صدر نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔ انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

مسجد نبوی میں حاضری کے بعد صدر روانہ ہوگئے۔ (فوٹو عاجل)

صدرجباروف مسجد نبوی میں حاضری کے بعد امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
کرغیزستان کے صدر کو مشیر گورنر وھیب السھلی، مدینہ منورہ ریجن پولیس کے معاون ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر ابراہیم الجہنی اور شاہی پروٹوکول کے انچارج ابراہیم بری سمیت متعدد عہدیداروں نے ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: