Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹول ’48 گھنٹے فلم سازی‘ چیلنج کےلیے ٹیموں کا انتخاب

اس چیلنج کو فرانسیسی کلچرل سینٹر اور سفارتخانے کی سپورٹ حاصل ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین نے فلم ساز بننے کے خواہشمند نوجوان سعودی ٹیلنٹ کے لیے ’48 گھنٹے فلم سازی‘ چیلنج میں مقابلے کےلیے ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سعودی عرب کے نوجوانوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایتکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کے مواقع فرہم کررہا ہے۔ ’48 گھنٹےفلم سازی‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 
اس چیلنج کو فرانسیسی کلچرل سینٹر، جدہ میں فرانسیسی قونصلیٹ، سفارتخانے کی سپورٹ حاصل ہے۔ اس انیشیٹیو کا مقصد چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انہیں اپنے سنیما پروجیکٹس کےلیےضروری تربیت،علم، مہارت اور تجربہ فراہم کرکے سعودی اور بین الاقوامی شائقین کے سامنے پیش کرنا ہے۔
48 گھنٹے فلم سازی چیلنج میں پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جو اگست میں  اپنی فلمیں نمائش کےلیے پیش کریں گی۔
پیش کردہ فلموں میں سے دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کے سربراہ کو 2024 کے دوران فرانس میں ہونے والے سینما اور ہدایتکاری کے پروگرام میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔ 

شیئر: