Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس سینٹ جرمین نے ایمباپے کو ایشین ٹور کے سکواڈ سے ڈراپ کردیا

فٹبال کلب نے اپنے کپتان کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی( فوٹو: اے پی)
فرانس کے معروف فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے اپنے کپتان کیلان ایمباپے کو جاپان کے پری سیزن ٹور کے لیے منتخب نہیں کیا جس سے سٹار سٹرائیکر کے مستقبل پر مزید شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرس سینٹ جرمین نے فرانس کے کپتان کو سکواڈ کے لیے منتخب نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
29 کھلاڑیوں کے سکواڈ میں کیلان ایمباپے کے چھوٹے بھائی 16 سالہ ایتھن ایمباپے کے ساتھ ساتھ کلب کے باقی ماندہ سپر سٹار نیمار شامل ہوں گے۔
کیلان ایمباپے پیرس سینٹ جرمین  کی پری سیزن کی تیاریوں میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے جمعے کو کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں گول بھی کیا۔
واضح رہے کہ کیلان ایمباپے نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدے میں توسیع نہیں کریں گے جو اگلے سال ختم ہو رہا ہے تاہم انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ آخری سیزن تک کلب میں رہنا چاہتے ہیں۔
کیلان ایمباپے نے کہا کہ ’ میرے معاہدے میں ابھی ایک سال باقی ہے اور میں اپنے معاہدے کا احترام کروں گا‘۔
پیرس سینٹ جرمین کے صدر ناصر الخلیفی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ایمباپے کو ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ ہم آج دنیا کے بہترین کھلاڑی کو مفت میں جانے نہیں دے سکتے۔ یہ ناممکن ہے‘۔
کلب نئی انتظامیہ کے تحت ہے جس میں لوئس اینریک بطور کوچ ہیں۔
ان کے ایشیائی دورے کا آغاز 25 جولائی کو اوساکا میں سعودی عرب کے کرسٹیانو رونالڈو کے کلب النصر کے خلاف ہو گا۔
پیرس سینٹ جرمین تین اگست کو سیریزو کے خلاف جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ٹور ختم کرنے سے پہلے اوساکا میں اوساکا کے خلاف کھیلے گا اور پھر ٹوکیو میں انٹر میلان کے خلاف کھیلے گا۔
نے اگست 2017 میں موناکو سے 180 ملین یورو (196 ملین ڈالر) کے معاہدے میں پیرس سینٹ جرمین میں شولیت اختیار کی اور خود کو دنیا کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ثابت کیا۔

شیئر: