Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر کی ’ناممکن ڈیلز‘ ٹکٹوں میں رعایت کن شہروں کے لیے؟

ایئرلائن کی جانب سے پیشکش کا آغاز 31 جولائی 2023 سے ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر کی جانب سے نئی پیشکش لانچ کی گئی ہے جسے ’ناممکن آفرز‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
پیشکش میں ایئرلائن کی جانب سے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
 ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل‘ کی ریلیز کے حوالے سے اتحاد ایئر نے اپنے ٹکٹوں پر بھی ’ناممکن ڈیلز‘ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
الامارت الیوم اخبار کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے پیشکش کا آغاز 31 جولائی 2023 سے ہوگا جسے 10 ستمبر سے 10 دسمبر2023 تک استعمال کیا جاسکے گا۔ 
ایئرلائن کی جانب سے جاری کرایوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پیشکش محدود ممالک کے لیے ہے۔
امارات سے ممبئی کا کرایہ 895 اماراتی درھم جبکہ نیو دہلی کے لیے 995 درھم ہوگا۔ کوالالمپور کے لیے 2795 درہم جبکہ بینکاک کے لیے 2895 اماراتی درھم ہوگا۔ 
یورپی ممالک جانے والے مسافر بھی اس پیشکش سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔ زیوریخ کے 2445 درھم مقرر کیے گئے ہیں جبکہ بزنس کلاس کے لیے 14995 درھم کرایہ رکھا گیا ہے۔ 
اتحاد ایئرلائن کے نائب صدر ریونیو ’ایرک ڈی ‘ کا کہنا ہے کہ ہم نئی ریلیز ہونے والی ایکشن فلم کے بارے میں بڑے پرجوش ہیں۔ اسی حوالے سے مثالی آفرز پیش کی ہیں اگرچہ اس موسم گرما میں مسافروں کی تعداد کافی زیادہ ہوگی اس کے باوجود مثالی آفرشروع کی ہے۔ 
اتحاد ایئر کے مسافر اپنے سفر کے دوران جہاز پر مشن امپاسیبل سیریز سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 
اتحاد ایئر کی جانب سے تمام پروازوں کے مسافروں کےلیے فلائٹ کے دوران مفت چیٹ سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔
مسافروں کو ائیرلائن کے مہمان پروگرام میں رجسٹرہو کر وہاں اکاونٹ بنانا ہو گا جس کے بعد وہ فوری طور پر واٹس اپ، بوٹم، میسنچر، وی چیٹ یا دیگر چیٹ پروگرام استعمال کرسکیں گے۔ 

شیئر: