سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 233 ججوں کی مختلف عہدوں پر ترقی اور تقررکا فرمان جاری کیا ہے,
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشنل کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے نے اس حکم کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اعلی قیادت کی طرف سے یہ اقدام عدالتی سہولتوں کی مسلسل سپورٹ کی توسیع ہے‘۔