Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ تعلیم جدہ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل منال اللھیبی کون؟

منال اللھیبی جدہ کے ٹریننگ کالج سے گریجویٹ ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے منال بن مبارک اللھیبی کو جدہ میں محکمہ تعلیم کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق منال بن مبارک اللھیبی نے ڈائریکٹر جنرل بنائے جانے پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ وطن کی بیٹیوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے مشن کا حصہ ہے‘۔ 
منال اللھیبی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’وہ جدہ میں تعلیم کے عمل کو آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کےلیے طلبہ کو تیار کیا جائے گا‘۔
’تعلیمی شعبے میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی کوشش کی جائے گی‘۔ 
منال اللھیبی کون ہیں؟ 
منال مبارک محمد اللھیبی سعودی وزارت تعلیم کی تاریخ میں محکمہ تعلیم جدہ کی ڈائریکٹر جنرل بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ 
انہوں نے ٹریننگ کالج جدہ سے  گریجویشن کی۔ وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔  
منال اللھیبی نے اسلامی علوم کی ٹیچر کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 
اسلامی علوم کے شعبے کی سربراہ مقرر ہوئیں۔ تربیتی امور کی نگراں بنیں۔ 
محکمہ تعلیم جدہ میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ 
 
 

شیئر: