Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کی منفرد ایجاد، کورین نمائش میں دوسری پوزیشن 

عبیر الحارثی نے تقریب تقسیم انعامات میں سعودی پرچم اٹھایا ہوا تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی نوجوان خاتون عبیر مطر الحارثی کی منفرد ایجاد نے جنوبی کوریا میں ہونے والی نمائش میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق عبیر الحارثی نے بتایا کہ’ بارکوڈ کی ریڈنگ کرنے والی ڈیوائس چشمے اور ان بلڈ ہیڈ سیٹ پر مشتمل ہے۔ مختصر ترین ڈیٹا بھی لکھا جاسکتا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ عبیر الحارثی نے جنوبی کوریا میں موجد خواتین کی بین الاقوامی نمائش (کے آئی ڈبلیو ای) مقابلے میں شرکت کی ہے۔ 
طائف میں مینٹل ہیلتھ کمپلکس سے منسلک عبیر الحارثی نے بتایا کہ’ اس ایجاد کا تصور امیر محمد بن سلمان کے فیوچر سٹی نیوم سے لیا ہے’۔ 
انہوں نے اپنی ایجاد کے حوالے سے بتایا کہ ’ چشمے اور ہیڈ سیٹ پر مشتمل ڈیوائس ایک قیمت پر دستیاب ہوگی۔ یہ کم لاگت والی ایجاد ہے۔  یہ ڈیوائس دن اور رات میں برابر کام کرتی ہے اور بار کوڈ کی ریڈنگ میں معاون ہے۔ 
 اس میں  ایک ہائی سیکیورٹی سسٹم اور آواز اونچی کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ہے جو سماعت سے  محروم افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ 
عبیر الحارثی نے تقریب تقسیم انعامات میں سعودی پرچم اٹھایا ہوا تھا۔ انہیں جو کامیابی انہیں ملی ہے وہ مختلف شعبوں میں سعودی خواتین کی ترقی کا پتہ دیتی ہے۔ 

شیئر: