ریاض میں ’سیلف سروس‘ پیٹرول اسٹیشن
منگل 25 جولائی 2023 13:15
ابتدائی طورپر ریاض میں سیلف سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی آٹو موبائل سروس کمپنی ’ساسکو‘ کی جانب سے مملکت کی سطح پرپہلی بار سیلف سروس کے تحت پیٹرول اسٹیشنز قائم کرنے کے منصوبے پرکام شروع کردیا۔ ابتدائی طورپر ریاض میں بغیر کارکنوں کے 3 اسٹیشن قائم کیے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ساسکو کمپنی کی جانب سے ریاض شہر کے علاقے خریض 4 ، شہزادہ مشعل روڈ اور العلیا شاہراہ پر سیلف سروس کی سہولت پرمبنی پیٹرول اسٹیشنز قائم کردیئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرریاض میں تین اسٹیشن قائم کیے ہیں جہاں سیلف سروس کے تحت صارفین اپنی گاڑیوں میں خود پیٹرول بھروانے کے بعد کاونٹر پرادائیگی کرسکیں گے۔
واضح رہے مذکورہ پیٹرول اسٹیشنز میں کارکنوں کو تعینات نہیں کیا جائے گا صرف کاونٹر پراہلکار موجود ہوں سے جو پیٹرول بھروانے کے بعد ادائیگی کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے معاونت کریں گے۔
سیلف سروس والے پیٹرول اسٹشینز میں ادائیگی کےلیے بینک کارڈ ادائیگی سسٹم ’سداد ‘ کے ذریعے کی جاسکے گی۔