ریاض: پیٹرول اسٹیشن پرموجود گاڑی میں آتشزدگی
آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض شہر کے ایک پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی قریبی اسٹیشن سے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فائرفائٹرز نے انتہائی مختصروقت میں آگ پرقابو پالیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
آتشزدگی سے پیٹرول اسٹیشن کی عمارت کوکسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع کے یونٹ نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے متعلقہ شعبہ کو ابتدائی معلومات فراہم کردیں۔