Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں والد کو قتل کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جازان کے حکام نے اپنے والد کو دھوکے سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری محسن بن ھواش بن محسن خصوی نے نشے میں اپنے والد کی گردن پر چھری سے متعدد وار کیے تھے‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ’ پولیس نے ملزم کو متعلقہ عدالت کے حوالے کیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔ 
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔
آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جس کے بعد منگل کو جازان ریجن میں فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔ 

شیئر: