Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض ایئر‘ اور فلائی ادیل کو آپریشن کی اجازت دینے پر پاکستان کے شکرگزار‘

سعد رفیق نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا (فوٹو: سعد رفیق ٹوئٹر)
پاکستان کے وزیرِ ہوابازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وزیر ہوابازی کے ٹوئٹر کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے ’ریاض ایئر‘ اور ’فلائی ادیل‘ کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت دینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب کی مدد کے شکر گزار ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔‘

شیئر: