Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک حادثہ، مدد کے لیے آنے والی فضائی ایمبولینس کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

فضائی ایمبولینس حادثے کے مقام پر اتری تھی۔ (فوٹو المرصد)
سعودی دارالحکومت ریاض کے الیاسمین محلے میں ٹریفک حادثے کے بعد فضائی ایمبولینس کی آمد پر پورے علاقے میں شور مچ گیا۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق فضائی ایمبولینس کی ویڈیو لمحوں میں وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابوبکر روڈ اور کنگ عبدالعزیز روڈ کو جوڑنے والے الیاسمین محلے میں ٹریفک حادثے کی اطلاع پر فضائی ایمبولینس زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر مملکت بھر میں فضائی ایمبولینس کی سروس عام کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: