جدہ ساحل روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم ، دو ہلاک
زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ ساحل روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثہ الساحل روڈ پر کوبری کے مشرقی جانب پیش آیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چار امدادی ٹیموں نے فیلڈ کمانڈر سلطان الثقفی کی قیادت میں امدادی کارروائی کی۔ حادثے میں 6 افراد متاثر ہوئے تھے ان میں دو جائے وقوعہ پر دم توڑ گئے دو کی حالت نازک ہے جبکہ دو کے زخم درمیانے درجے کے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرکے قریبی ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔