یوٹرن لیتے وقت کن باتوں کا خیال نہ رکھنے پر جرمانہ ہے؟
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ یوٹرن لیتے وقت مختلف جہتوں سے آنے والی گاڑیوں کو گزرنے کے سلسلے میں ترجیح نہ دینا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے تاکید کی ہے کہ یوٹرن لیتے وقت ٹریفک ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔ قانون یہ ہے کہ مختلف جہتوں سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیح بنیاد پر گزرنے کا موقع دیا جائے۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ یوٹرن لیتے وقت مختلف جہتوں سے آنے والی گاڑیوں پر نظر رکھی جائے اور انہیں خود پر ترجیح دی جائے۔ اس کی پابندی نہ کرنے پر ڈیڑھ سو تا تین سو ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں