Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سفیر نے یورپی یونین کی صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں

سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات مضوط بنانےکا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
یورپی یونین اور یورپی اٹامک انرجی سوسائٹی میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ھیفا بنت عبدالرحمن الجدیع نے جمعے کو یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈرلین کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے نے ایکسٹرنل ایکشن سروس کے چیف آف پروٹوکول کو اسناد سفارت کی ایک کاپی پیش کی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اسناد سفارت پیش کرنے کے دوران ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے اور مضوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے ماسٹرز ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کون ہیں؟
ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں۔ وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن بھی کر رکھی ہے۔
اپنی عملی زندگی کے آغاز میں بین الاقوامی تعلقات سٹریٹجک کمپنیوں اور رابطہ جات پر توجہ مرکوز کی۔ وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ میں مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات کے طور پر بھی کام کیا۔ 
ھیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں۔
یورپی یونین میں سفیر کے طور پر تعیناتی قبل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔ 

شیئر: