Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے باہر جانا ہے، اہلیہ وزٹ ویزے پر قیام کرسکتی ہیں؟

وزٹ ویزا جس کے نام سے جاری ہوا اس کا اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے ( فوٹو: ٹوئٹر جوازات)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
 جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہوگئی ہے، جوازات کے دفتر نے کفیل کے پاس جانے کو کہا۔ غلط تاریخ پیدائش  سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی وجہ سے ابشربھی نہیں بنایا جاسکا۔ مملکت آئے ہوئے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’قانون کے مملکت میں مقیم غیرملکی کارکن اپنے رہائشی پرمٹ (اقامہ) میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی کے لیے براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتے‘۔ 
’اقامہ میں تاریخ پیدائش درست کرانے کے لیے کارکن کا کفیل یا اس کی جانب سے مقررکردہ نمائندہ جس کے پاس کفیل کی جانب سے باقاعدہ مصدقہ اتھارٹی لیٹرہووہ ہی جوازات سے رجوع کرنے کا اہل ہے‘۔ 
 کفیل کوچاہئے کہ وہ قریبی جوازات کے کسی بھی دفترسے وقت حاصل کرے اورمقررہ وقت پرجوازات کے دفترمیں جائے جہاں کارکن کا اقامہ اورپاسپورٹ (اصل ) اہلکارکوپیش کرے۔ جوازات میں موجود درخواست فارم بھی پاسپورٹ اوراقامہ کے ساتھ منسلک کیاجائے۔ 
جوازات کا اہلکاراقامہ میں کارکن کی تاریخ پیدائش پاسپورٹ کے مطابق درست کرکے دوسرا اقامہ کارڈ جاری کردے گا جس کے بعد ابشراکاونٹ ایکیٹوکرلیا جائے۔ 

 غیرملکی کارکن اقامہ میں کسی تبدیلی یا درستگی کے لیے براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتے(فوٹو: ایس پی اے)

 جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اہلیہ ملٹی انٹری وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہیں، مجھے ضروری کام کے سلسلے میں دس دن کےلیے مملکت سے باہرجانا ہے۔ کیا اہلیہ کو ساتھ لے جانا ضروری ہے یا وہ یہاں رہ سکتی ہیں؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والے اس وقت تک مملکت میں رہ سکتے ہیں جب تک ان کا ویزا کارآمد ہو‘۔ 
واضح رہے جو اقامہ ہولڈراپنے اہل خانہ میں سے کسی کا وزٹ ویزا جاری کراتے ہیں اگرانہیں ہنگامی بنیاد پرجانا پڑے اوران کے عزیز جووزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہوں انہیں کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہوتا۔
وزٹ ویزا جس کے نام سے جاری کیا گیا ہے اس کا اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے۔

شیئر: