اقامہ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے، درست کیسے کرائیں؟
اقامہ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے، درست کیسے کرائیں؟
اتوار 25 جون 2023 0:01
غیر ملکی کارکن براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتے (فائل فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے، جوازات کے دفتر سے رجوع کیا تو کہا گیا کہ اپنے کفیل کے پاس جاؤ۔ غلط تاریخ پیدائش سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مملکت آئے زیادہ دن نہیں ہوئے۔ابشر پر اکاونٹ بھی بنایا جاسکا؟‘۔
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’قانون کے مملکت میں مقیم غیرملکی کارکن اپنے رہائشی پرمٹ (اقامہ) میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی کے لیے براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع نہیں کرسکتے‘۔
’اقامہ میں تاریخ پیدائش درست کرانے کے لیے کارکن کا کفیل یا اس کی جانب سے مقررکردہ نمائندہ جس کے پاس کفیل کی جانب سے باقاعدہ مصدقہ اتھارٹی لیٹرہووہ ہی جوازات سے رجوع کرنے کا اہل ہے‘۔
’ کفیل کوچاہئے کہ وہ قریبی جوازات کے کسی بھی دفترسے وقت حاصل کرے اورمقررہ وقت پرجوازات کے دفترمیں جائے جہاں کارکن کا اقامہ اورپاسپورٹ (اصل ) اہلکارکوپیش کرے ۔ جوازات میں موجود درخواست فارم بھی پاسپورٹ اوراقامہ کے ساتھ منسلک کیاجائے‘۔
جوازات کا اہلکاراقامہ میں کارکن کی تاریخ پیدائش پاسپورٹ کے مطابق درست کرکے دوسرا اقامہ کارڈ جاری کردے گا جس کے بعد ابشراکاونٹ کوایکیٹوکرلیاجائے۔
جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’اہلیہ ملٹی انٹری وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہیں، مجھے ضروری کام کے سلسلے میں دس دن کےلیے مملکت سے باہرجانا ہے۔ اس صورت میں اہلیہ کو ساتھ لے جانا ضروری ہے یا وہ یہاں رہ سکتی ہیں؟‘۔
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’وزٹ ویزے پرآنے والے اس وقت تک مملکت میں رہ سکتے ہیں جب تک ان کا ویزا کارآمد ہو‘۔
واضح رہے جو اقامہ ہولڈراپنے اہل خانہ میں سے کسی کا وزٹ ویزا جاری کراتے ہیں اگرانہیں ہنگامی بنیاد پرجانا پڑے اوران کے عزیز جووزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم ہوں انہیں کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہوتا کیونکہ وزٹ ویزے جس کے نام سے جاری کیاگیا ہے اس کا اقامہ کارآمد ہے اس سے قطع نظرکہ اسے خروج عودہ پرمملکت سے باہرجانا پڑے۔