Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے سوڈانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ، ’پرامن رہنے پر زور‘

’دونوں رہنماؤں نے سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو:عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوڈانی عبوری کونسل کے صدر جنرل عبد الفتاح البرہان نے رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے سوڈان میں انسانی امداد کی بحالی اور امدادی ٹیموں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے اصولی مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے متحارب گروپوں کو افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے اور قومی مصلحت کو غالب کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

شیئر: