Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 60 ہزار درہم سے زیادہ رقم پر اقرار نامہ ضروری 

مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان احکامات کی پابندی کریں (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ سفر کرتے وقت 60 ہزار درہم سے زیادہ رقم لے جانے کی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ ’60 ہزار درہم سے زیادہ نقد رقم اور اتنی ہی مالیت کا قیمتی سامان لے جاتے وقت کسٹم اہلکاروں کو مطلع کرنا ہوگا۔ امارات آنے پر بھی 60 ہزار درہم  لاتے وقت یہی کارروائی کرنا ہوگی۔‘
اماراتی حکومت نے کہا کہ ’مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان احکامات کی پابندی کریں اور ایئرپورٹ حکام سے اس سلسلے میں تعاون کریں۔‘
متعلقہ حکام کی جانب سے امارات میں قیام کی مدت، واپسی کی تاریخ یا میزبان ملک میں قیام کی جگہ کے بارے میں کیے جانے والے سوالات کے جواب درست دیے جائیں۔معلومات  واضح اور درست پیش کی جائیں۔ 
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت ایک فیملی کے ہر فرد کو جس کی عمر 18 برس سے زیادہ ہو امارات سے جاتے یا آتے وقت 60 ہزار درہم سے کم نقد لے جانے کی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانے کی ضرورت نہیں تاہم 60 ہزار درہم سے زیادہ رقم کی صورت میں اقرار نامہ پیش کرنا ہو گا۔ 
18 برس سے کم عمر افراد کو امارات سے فیملی کے ساتھ سفر کرنے کی صورت میں یا امارات آتے ہوئے نقد رقم یا قیمتی سامان الگ شمار نہیں ہو گا بلکہ ان کے پاس جو نقد رقم اور قیمتی سامان ہو گا اسے فیملی کی کل رقم اور سامان کے طور پر دیکھا جائے گا۔ 

شیئر: