Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز جدہ بندرگاہ پہنچ گیا

سوئس جہاز 400 میٹر طویل اور 61.3 میٹر چوڑا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی بندرگاہوں کی جنرل اتھارٹی ’موانی‘ نے کہا ہے کہ سوئس بحریہ کا کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی لوریٹو جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچ گیا۔  
الاقتصادیہ کے مطابق سوئس جہاز 400 میٹر طویل ، 61.3 میٹر چوڑا اور 33 میٹر سے زیادہ گہرا ہے۔ اس پر 24346 سٹینڈرڈ کنٹینرز کی گنجائش ہے۔ 
کنٹینر بردار جہاز کا 17 میٹر حصہ زیر آب رہرتا ہے۔ یہ سعودی بندرگاہ پہنچنے والا سب سے بڑا کنیٹر بردار جہاز ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 22.5 ناٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ 
سوئس جہاز کے جدہ اسلامی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے بندرگاہ کی مسابقتی حثیت مضبوط ہوئی ہے۔ جدہ اسلامی بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ اعلی معیار کا ہے اور یہاں بڑے کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں۔ 
گزشتہ دنوں جدہ اسلامی بندرگاہ کو زیادہ موثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔ کئی  توسیعی منصوبے ابھی زیر تکمیل ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ 2030 تک یہاں کنٹینرز سٹیشنوں کی گنجائش 13 ملین سے زیادہ ہوجائے۔ 
یاد رہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر 2021 کے دوران ماحول دوست سیال قدرتی گیس سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا اور پہلا کنٹینر بردار جہاز آیا تھا۔ 

شیئر: