Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس، نئے حج سیزن کی تیاریوں کا جائزہ

حج سیزن سے قبل تمام منصوبے اور ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس پیر کو نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان کی زیر صدارت جدہ گورنریٹ میں ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کے اجلاس میں حج سیزن کامیابیوں اور ریکارڈ پر آنے والی خامیوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
کمیٹی نے نئے حج سیزن کی پیشگی تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی حج کمیٹی نے کہا کہ ’آئندہ حج سیزن سے قبل تمام منصوبے اور ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں‘۔

مرکزی حج کمیٹی نے ضروری سفارشات بھی دی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

’حج 2023 کے دوران جو کام ہوئے ہیں انہیں مزید بہتر بنایا جائے اور جو خامیاں سامنے آئی ہیں انہیں دور کیا جائے‘۔ 
 اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حجاج قدرتی آفات، وباؤں اور متعدی امراض سے محفوط رہے۔ امن و سلامتی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ ہر جگہ انہیں مطلوبہ خدمات مناسب شکل میں پیش کی گئی یں۔
تمام اداروں نے حجاج کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔ شکایات اور اعتراضات ریکارڈ وقت میں حل کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ 
مرکزی حج کمیٹی نے ایجنڈے پر موجود متعدد امور کا جائزہ لے کر ضروری سفارشات بھی دی ہیں۔

شیئر: