Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوش آمدید‘، لیور پول کے مِڈ فیلڈر فبینو نے سعودی فٹبال کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدہ کر لیا

فبینو نے الاتحاد کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔ (فوٹو: الاتحاد)
برازیل کے مِڈ فیلڈر فبینو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد کے ساتھ تین سال کے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 29 سالہ فبینو جرمنی میں لیورپول کے تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں تھے اور سعودی ٹیم کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کے دوران سنگاپور میں پریمیئر لیگ کلب کے پری سیزن کھیل سے بھی باہر تھے۔

الاتحاد کلب نے کہا ہے کہ ’معاہدے پر دستخط الاتحاد کی ٹیم میں شاندار کھلاڑی شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جو آنے والے مرحلے میں کلب کے سفر میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اس میں متعدد ملکی اور بین الاقوامی مقابلے شامل ہیں۔‘
فبینو جو الاتحاد کلب میں کریم بینزما کے ساتھ کھیلیں گے، ان مشہور کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے حال ہی میں سعودی پرو لیگ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔

شیئر: