Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان کپ: کریم بینزیما نے الاتحاد کلب کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا

میچ کے دوسرے ہاف میں کریم بینزیما نے واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی الاتحاد فٹبال  کلب نے کنگ سلمان کپ کے گروپ مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں تیونس کے ایسفیکسین کلب کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
عرب نیوز کے مطابق کریم بینزیما نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔
الاتحاد کلب نے تیونس کی ایسپرنس کلب کے خلاف 27 جولائی کو کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کنگ سلمان کپ کے ابتدائی میچ میں مراکش کے ویداد اے سی کلب نے لیبیا کے الاہلی طرابلس کلب کے ساتھ 1-1 گول سے میچ برابر رہا تھا۔
مراکش کی وائداد کلب کے کھلاڑی ایوب الکعبی اور الاہلی  طرابلس کے  احمد قراوا نے ایک، ایک گول کیا۔
ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں ابہا کے  پرنس سلطان بن عبدالعزیز سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں قطر کے السد کلب نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے خلاف 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

الاتحاد کلب نے  پہلے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو عرب نیوز

کنگ سلمان کپ کے دوسرےمرحلے میں متحدہ عرب امارات کی الوحدہ کلب کا مقابلہ الجزائر کے سی آر بیلوئیزداد کلب سے، سعودی عرب کے الشباب فٹبال کلب کا مقابلہ مصر کے زمالک کلب سےہوگا۔
دیگر میچوں میں مراکش کے راجہ کلب ایتھلیٹک کا مقابلہ کویت ایس سی سے اور تیونس کے یونین سپورٹیو مونسٹیرین کا مقابلہ سعودی عرب کے النصر کلب سے ہوگا۔

شیئر: