ریاض...ٹریفک حادثے میں ٹانگ گنوانے والا مصری مہم جو اردن سے مصر تیراکی کرتے ہوئے پہنچ گیا۔ اس نے 20کلو میٹر کا سفر 9گھنٹے سے بھی کم مدت میں طے کرلیا۔ 26 سالہ عمر حجازی2برس قبل موٹر سائیکل حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھا تھا لیکن اس نے مایوسی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا او رپرخطر ورزشیںکرکے اپنی طاقت بحال کرلی۔ حجازی کا کہناہے کہ حادثے سے قبل اسے کھیلوں کا شوق تھا اور وہ سخت مشقیں کرتا تھا۔ ٹانگ گنوانے کے باوجود اس نے یہ سلسلہ جاری رکھا۔ طویل تیراکی کا انتخاب کیا۔ یہ صحیح معنوں میں پرخطر مہم شمار ہوتی ہے۔ حجازی کا کہناہے کہ اسے خوشی ہے کہ وہ اپنے ملک کا پرچم بلند کررہا ہے۔