Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سیاح سے انگریزی بولنے والے معمر سعودی کی ویڈیو وائرل 

سعودی عرب میں غیرملکی سیاح کے ساتھ روانی سے انگریزی بولنے والے معمر سعودی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’معمر شہری غیرملکی سیاح کو کھانے کےلیے مدعو کررہا ہے تاہم غیر ملکی سیاح نے شائستگی سے معذرت کی اور بتایا اسے کہیں اور جانا ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نے غیرملکی سیاح کے ساتھ معمر سعودی شہری کے مکالمے پر تبصرے کیے ہیں۔
کئی صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ معمر سعودی شہری آرامکو یا سابک کمپنی کا کوئی ریٹائر ملازم ہے۔ آرامکو یا سابک میں کام کرنے والے بیشتر سعودی انگریزی جانتے ہیں۔ 
ایک صارف نے کہا کہ’ یہ تو مجھے اپنے دادا جیسے لگتے ہیں جو روانی سے انگریزی بولتے ہیں حالانکہ کبھی سکول نہیں گئے‘۔
 ’میرے دادا سعودی آرامکو میں ملازم رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انگریزی آسانی سے بول لیتے ہیں‘۔ 

شیئر: