’ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں‘،93 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 93 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا لوگو 23 ستمبر کو منعقد تمام تقریبات میں استعمال ہوگا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہاہے کہ ’نئے لوگو میں ہمارے خوابوں اور ان کو حقیقت کا روپ دینے کی تذکیر ہے‘۔
واضح رہے کہ یوم الوطنی کے لوگو میں ’نحلم و نحقق‘ لکھا ہے جس کا مطلب ’ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں‘ ہے۔
ترکی آل الشیخ نے کہاہے کہ ’وژن 2030 کے تحت ہم اپنے خوابوں کو سچا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’لوگو سعودی عرب کے نقشے کے مطابق بنایا گیا ہے جبکہ اس کا رنگ سعودی پرچم کے مطابق ہے‘۔
انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام حکومتی اور نجی اداروں کو یوم الوطنی کے موقع پر نیا لوگو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔