Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی علاقے کے قدرتی ذخائر مشترکہ ملکیت ہیں: سعودی عرب اور کویت

’تمام قدرتی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا اختیارصرف سعودی عرب اور کویت کو ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور کویت نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر واقع درہ تیل کنواں دونوں ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی اور کویتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’مشترکہ سرحدی علاقے میں موجود تمام قدرتی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا اختیارصرف سعودی عرب اور کویت کو ہے‘۔
سعودی عرب اور کویت نے اپنی سابقہ دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ایران کو مشترکہ سرحدی علاقے کے مشرقی جانب کے متعلق بات چیت کرنے کی دعوت دیتے ہیں‘۔
’اس حوالے سے سعودی عرب اور کویت ایک فریق مانے جائیں گے جبکہ ایران دوسرا فریق ہے‘۔
’یہ عالمی قوانین کی روح کے مطابق اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کی بنیادہے ‘۔

شیئر: