Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے 99 ممالک کے 236 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں

فلائی دبئی نے نو مقامات کے لیے اضافی پروازوں کا اہتمام کیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارارت میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 90 فضائی کمپنیاں دنیا کے 236 ایئرپورٹس کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق مطارات دبئی نے رپورٹ میں بتایا کہ ’جولائی 2023 کے آخر تک 99 ممالک کے 236 ایئرپورٹس کے لیے 90 قومی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیاں براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں‘۔ 
مطارات دبئی نے فلائی دبئی کے حوالے سے بتایا کہ فلائی دبئی  نے جون 2023 کے آغاز میں سیاحتی سیزن کی  طلب پوری کرنے کے لیے نو مقامات کے لیے اضافی پروازوں کا اہتمام کیا۔
ان میں یونان، اٹلی، مونٹینگرو، کروشیا، ترکیہ اور جارجیا شامل ہیں ۔ 
امارات ایئر نے پہلی مرتبہ کیوبک کے لیے پرواز چلائی ہے۔ یہ کینیڈا میں اس کا دوسرا سٹیشن بن گیا۔ 
دبئی ایئرپورٹ کے تیسرے مسافرلاؤنج میں کینیڈین ایئرلائنز کی پہلی پرواز جولائی 2023 میں آئی۔ لاؤنج استعمال کرنے والی یہ چوتھی بین الاقوامی فضائی کمپنی بن گئی۔ 
سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 21 ملین 2 لاکھ  56 ہزار 479 مسافروں کا خیر مقدم کیا۔
2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 55.8 فیصد زیادہ مسافر دبئی پہنچے ہیں۔

شیئر: