Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی تعطیلات کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے

مسافروں کی آمد ورفت سمارٹ گیٹس سے آسان بنائی جارہی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں ریزیڈنسی اور غیرملکی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد المری کہا ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 167 مسافر دبئی پہنچے اور یہاں سے روانہ ہوئے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق المری نے کہا کہ ’سال رواں کے شروع سے اب تک 9 ملین افراد نے ’سمارٹ گیٹس‘ کا استعمال  کیا‘۔‘
المری نے بتایا کہ ’عید اور موسم گرما کی تعطیلات کے  باعث دبئی ایئرپورٹ پر بہت زیادہ مسافر گزشتہ ہفتے سے آنا شروع ہوچکے  ہیں۔ ان کی آمد ورفت کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت سمارٹ گیٹس کے ذریعے آسان بنا رہے ہیں‘۔
المری کا کہنا تھا کہ ’مسافروں کی آمد ورفت کو مزید بہتر اور آسان بنانے کے لیے نئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں‘۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: