Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر السیسی کی امارات کے صدر اور بحرین کے فرمانروا سے ملاقات

دوطرفہ تعلقتات اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سنیچر کو العلمین میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور بحرین کے فرمانروا سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقتات اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کےمطابق  مصر اور امارات کے رہنماوں نے خصوصا معیشت اور سرمایہ کاری سمیت تعاون اور شراکت داری کے موجودہ شعبوں کا جائزہ لیا جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام  کی ترقی اور خو شحالی کو بڑھاتے ہیں۔

مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے جاری رکھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: وام)

نئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی توجہ مرکوز رہی۔
فریقین نے خطے میں سلامتی، استحکام امن اور ترقی کو یقینی بنانے کےلیے مشترکہ عرب کارروائی کی اہمیت پر زور دیا اور خطے کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں مصری صدر نے بحرین کے فرمانروا سے بھی ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماوں نے اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں مشترکہ تعاون دونوں ملکوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے جاری رکھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: