مسجد الحرام کے فرش کے لیے سنگِ مرمر کہاں سے لایا جاتا ہے؟
دستاویزی فلم سوشل میڈیا پر وائرل ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کی المخواۃ کمشنری کے قریے ذی عین کی تاریخی حیثیت پر ایک دستاویزی فلم سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الاخباریہ چینل نے رپورٹ میں بتایا کہ ’مسجد الحرام کا فرش ذی عین قریے کے پہاڑوں سے حاصل کیے جانے والے سنگ مرمر سے تیار کیا گیا ہے۔‘
’ذی عین قریہ چارسو سال سے کہیں زیادہ پرانا ہے۔ اس قریے کا ایک امتیاز یہ ہے کہ اتنے طویل عرصے سے یہاں بارش بڑھتی جا رہی ہے۔‘
قریے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ’یہاں عمارتوں کی تعمیر میں منفرد قسم کا سنگ مرمر استعمال کیا جا رہا ہے۔‘
’اس قریے کا ایک امتیاز یہ ہے کہ یہاں کے پہاڑوں سے نکالے جانے والے سنگ مرمرسے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کا فرش تیار کیا گیا ہے۔‘