Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبالر کریم بینزیما نے عمرہ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

سٹار فٹبالرکریم بینزیما نے عمرہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے۔
العربیہ کے مطابق ان کے انسٹاگرام اور ایکس پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ایک ملین سے زیادہ ویوز ملے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’بہت خوش ہوں‘۔
ریال میڈرڈ چھوڑنے کے بعد فرانسیسی فٹبالرنے تین سالہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے الاتحادکلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔
 

شیئر: