آرامکو کمپنی کو سال رواں میں اب تک 112 بلین ریال کا منافع
’یہ منافع گزشتہ سال مماثل سے مدت سے کم بتایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال رواں کے دوران 30 جون تک 112.81 بلین ریال کا منافع ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد وشمار گزشتہ سال مماثل مدت سے کم ہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2022 کی مماثل مدت کے مقابلے میں آرامکو کو 181.64 بلین ریال کا منافع ہوا تھا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال منافع میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے علاوہ خام تیل کی تیاری کی لاگت اور منافع کے شرح میں کمی کےأسباب بتائے گئے ہیں۔