Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچہ جس نے ٹریفک حادثے میں والدین اور بھائی بہن کھو دیے

محمد الشھرانی اب عسیر ریجن میں اپنے چچا کے پاس مقیم ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں اپنے والدین اور بھائی،بہنوں کو کھونے والے سعودی بچے محمد الشھرانی کے ساتھ غیر معمولی ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر محمد الشھرانی ہیش ٹیگ پر صارفین سعودی بچے کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ مدینہ منورہ اور مھد الذھب کو جوڑنے والے قریضہ روڈ پر المناک حادثے میں اس کے والدین، گیارہ سالہ بھائی اور تین بہنیں ہلاک ہوئیں۔ 
محمد الشھرانی حادثے میں محفوظ رہا اور اسے زخم آئے۔ بچے کو فوری طور پر ہلال احمر کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے مدینہ منورہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی صحت تسلی بخش ہے اور خطرے سے باہر ہے۔ 
محمد الشھرانی ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اب عسیر ریجن میں اپنے چچا کے پاس مقیم ہے۔ 

شیئر: