Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا پاکستان میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو جنوبی پاکستان میں ٹرین کے حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
اتوار کو ٹرین حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیغام میں صدر پاکستان، مرنے والوں کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
پاکستان میں حکام کے مطابق  صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
حادثے کا شکار ہونے واالی مسافر ٹرین اتوار کی صبح کراچی سے حویلیاں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ سٹیشن سے کچھ پہلے واقع سرہاری ریلوے سٹیشن کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گئی۔

شیئر: