سعودی قیادت کی طرف سے مراکشی فرانروا کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے ٹریفک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے ازیلال صوبے میں ہونے والی ٹریفک حادثے کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں حادثے پر نہایت افسوس ہے اور ہم آپ سے اور متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی متوفین کو جنت الفردوس کا اعلی مقام عطا فرمائے‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ’حادثے کی خبر سن کر ہمیں افسوس ہوا ہے، اس غم میں ہم آپ کے برابر کے شریک ہیں‘۔
’ہم متوفین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر اور متوفین کے لیے جنت کی دعا کرتے ہیں‘۔