بالی وُڈ کی مشہور فلم فرنچائز ’ڈان‘ کی تیسری فلم ’ڈان 3‘ کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈان 3 کا ٹیزر بدھ کے روز یوٹیوب جاری کیا گیا جس میں بالی وُڈ سپرسٹار رنویر سنگھ ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈان کے ہدایت کار فرحان اختر کی اس فلم سیریز میں شاہ رخ خان ہی ڈان کا کردار نبھاتے رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ ایکسل موویز نے رنویر سنگھ کو ڈان میں کاسٹ کیا ہے اور شاہ رخ خان سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
ڈان 3 کے ٹیزر میں رنویر سنگھ کو ایک بڑے کمرے میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ بطور ڈان اپنا خوب جلوہ دکھاتے ہیں۔
ٹیزر میں رنویر سنگھ بطور ڈان ڈائیلاگ ’11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈتی ہے مجھے، پر پکڑ پایا ہے مجھ کو کون؟ میں ہوں ڈان‘ بھی بولتے ہیں۔
رنویر سنگھ کی ڈان 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔
یہاں اگر ڈان فلم سیریز کی بات کی جائے تو اس میں شاہ رخ خان سے پہلے بالی وُڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے 1978 میں فلم ’ڈان‘ بنائی تھی۔
اس کے بعد 2006 میں فرحان اختر نے ڈان میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کا جن کے ساتھ پرینکا چوپڑا نے بطور ہیروئن کام کیا تھا۔
اس کے بعد 2011 میں ڈان 2 ریلیز ہوئی، اس فلم میں بھی شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا لِیڈ رول میں تھے۔
دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے مداح کئی برسوں سے ڈان 3 کے انتظار میں تھے، تاہم ایکسل موویز کی جانب سے اُن کے بجائے فلم میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگ خان کے فین سخت ردِعمل دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل چلا ایس آر کین نامی اکاؤںٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ شاہ رخ خان دوبارہ ایکسل کے ساتھ کام کرے۔‘
Don't want him to work with Excel again.
— Happiness Is SRK (@Challa_SRKian) August 8, 2023
ناکُل تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اوہ بھائی، یہ بہت برا ٹیزر ہے، آپ سب کو لگے گا کہ یہ ڈان کی پیروڈی ہے۔‘
Oh man, this looks so bad you'd think it was a parody https://t.co/7jgbVVmgBn
— nakul. (@itsNaCool) August 9, 2023
ٹوئٹر ہینڈل ٹوٹل گیمنگ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’اس سال کا سب سے بڑا لطیفہ یہ ہے کہ یہ لوگ شاہ رخ خان کے بغیر ڈان 3 بنائیں گے۔‘
Joke of the Year without Shah Rukh Khan ae log DON 3 banayenge
— Total Gaming (@total_gaming093) August 8, 2023
انمول جیسوال کہتے ہیں کہ ’میں کسی کی کوئی بے عزتی نہیں کرنا چاہتا، تاہم یہ اس تاریخی فرنچائز کا بہت ہلکا ٹیزر ہے۔‘
With all due respect,
This was a very MID promo for an Iconic Franchise#Don3 pic.twitter.com/YEyhzPqvJN— ANMOL JAMWAL (@jammypants4) August 9, 2023
#FarhanAkhtar you could have represented Ranveer Singh in a better way in Don 3.
Trying to make him look like #ShahRukhKhan, he couldn't even be one percent of @iamsrk. pic.twitter.com/QqT5DUaKIt
— JUST A FAN. (@iamsrk_brk) August 9, 2023