سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے حکام نے بدھ کو خواتین کے اغوا، تشدد اور زیادتی میں ملوث سعودی شہری کو سنائی جانے والی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مشرقی ریجن میں سعودی شہری محمد بن عقیل بن عیسی القرنی متعدد خواتین کے اغوا میں تھا وہ مغوی خواتین کو سنسان مقامات پر لے جا کران پر تشدد کرتا اور زیادتی کا مرتکب ہوتا تھا‘۔
سیکیورٹی فورس نے مقامی شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مبینہ الزامات ثابت ہوجانے پر محمد القرنی کو موت کی سزا سنادی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی طرف سے سزا کی توثیق کردی گئی تھی۔