یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر سے بدھ کو ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے یمن ہنس گرنڈ برگ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یمنی عوام وحکومت کے لیے سعودی عرب کی سیاسی، اقتصادی اور ترقیاتی و امدادی کوششوں کا جائزہ لیا۔ یمنی عوام کے مصائب دور کرنے کے لیے سعودی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یمنی بحران ختم کرانے کے لیے جامع سیاسی حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت اور کوششوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ یمن میں امن و استحکام اور ترقی کا سلسلہ آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔