Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظمیٰ کی واہگہ کے راستے وطن واپسی

لاہور... ہندوستانی شہری عظمیٰ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے ہند واپس چلی گئی۔ اسلام آباد سے سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر لے جایا گیا، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپسی ہوئی۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر عظمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے کے دوران اسے جو مشکلات جھیلنی پڑیں، اس پر معذرت خواہ ہیں۔عظمیٰ کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے اسلام آباد سے رخصت کیا ۔عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہندواپس جانے کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی بیٹی تھیلیسیمیا کی مریضہ ہے ۔اسے تیمارداری کے لئے واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ عظمیٰ نے 3 مئی کو بونیر کے رہائشی طاہر علی سے شادی کی ۔عظمیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ طاہر علی پہلے سے شادی شدہ ہے تاہم طاہر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا ۔ 
 

 

شیئر: